صوبائی وزیر صنعت و تجارت پنجاب اور جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ پنجاب چوہدری شافع حسین نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خاندان کی سیاسی جدوجہد کا آغاز چوہدری ظہور الٰہی شہید سے ہوا، جنہوں نے عوامی خدمت کی سیاست کو فروغ دیا۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین نے ہمیشہ ذاتی مفاد کے بجائے ملک اور قوم کے مفاد کو ترجیح دی۔
چوہدری شافع حسین کا کہنا تھا کہ وہ اور وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین اپنے آباؤ اجداد کی خدمت، رواداری اور عوام دوست سیاست کے مشن کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اس روایت کو مستقبل میں بھی برقرار رکھیں گے اور عوام کی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے۔
خدمت اور رواداری کی سیاست ہماری پہچان ہے: چوہدری شافع حسین
