مدینہ منورہ کی وادی العقیق میں ایک نیا واکنگ ٹریک وزیٹرز کے لیے بنایا گیا ہے، جو اہم تاریخی مقامات سے گزرتا ہے۔ اس میں حضرت سعد بن ابی وقاص اور حضرت عروہ بن الزبیر کے مکانات اور چٹانی پتھروں پر منقش تاریخی عبارتیں شامل ہیں۔
تقریباً 1600 میٹر طویل اور 14 میٹر چوڑا یہ ٹریک ماحولیاتی توازن اور قدرتی حسن کو مدنظر رکھتے ہوئے تعمیر کیا گیا ہے اور مدینہ کے سیاحتی مقامات میں ایک اہم اضافہ ہے۔

