امریکی ٹی وی اور فلم کے اداکار جیمز رینسن 46 سال کی عمر میں خودکشی کر گئے۔ وہ مشہور سیریز “دی وائر” میں زیگی سوبوٹکا کے کردار کے لیے جانے جاتے تھے اور کئی فلموں اور شوز میں اہم کردار ادا کر چکے تھے۔
اداکار کی اہلیہ نے سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے اپنی محبت کا اظہار کیا۔ جیمز رینسن کی اچانک موت نے شوبز کی دنیا اور مداحوں کو غم میں مبتلا کر دیا ہے۔

