پاکستانی اداکارہ سارہ عمیر کی نئی سوشل میڈیا ریل وائرل ہو گئی، جس میں ان کا اسٹائل اور تاثرات بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور سے ملتے جلتے نظر آئے۔
ویڈیو میں سارہ عمیر نے بالی ووڈ گانے پر ڈانس کیا، جس کے بعد صارفین نے ان کا کرینہ کپور سے موازنہ کیا۔ کچھ مداحوں نے اس مشابہت کی تعریف کی، جبکہ کچھ نے مشورہ دیا کہ وہ اپنا منفرد انداز اپنائیں۔
سارہ عمیر نے حال ہی میں ریئلٹی شو کے ذریعے کم بیک کیا ہے اور سوشل میڈیا پر دوبارہ سرگرم ہو گئی ہیں، جہاں ان کی ویڈیوز اور ریلز کو مداح خوب پسند کر رہے ہیں۔

