انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے بعض کھلاڑیوں کی مبینہ طور پر حد سے زیادہ شراب نوشی کی خبروں کے بعد ٹیم مینجمنٹ نے معاملے کی جانچ کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹیم کے مینجنگ ڈائریکٹر راب کی نے کہا ہے کہ اگر الزامات درست ثابت ہوئے تو اس پر سنجیدگی سے غور کیا جائے گا، کیونکہ پیشہ ور کھلاڑیوں سے اس طرح کے رویے کی توقع نہیں کی جاتی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ٹیم کی چھٹیوں پر اعتراض نہیں، تاہم غیر ذمہ دارانہ طرزِ عمل ناقابلِ قبول ہوگا۔
راب کی نے ہیڈ کوچ برینڈن میکلم پر مکمل اعتماد کا اظہار بھی کیا۔

