امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نئی ’’ٹرمپ کلاس‘‘ بحری جہازوں کی تیاری کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جہاز سابقہ جنگی جہازوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ طاقتور ہوں گے۔ ان کے مطابق امریکا آبدوزوں کی ٹیکنالوجی میں دیگر ممالک سے کئی سال آگے ہے۔
فلوریڈا میں پریس کانفرنس کے دوران ٹرمپ نے بتایا کہ بحری جہاز اسٹیل سے تیار کیے جا رہے ہیں اور اس منصوبے سے امریکی شپ بلڈنگ انڈسٹری کو بھی فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اپنی بحریہ کو دنیا کی مضبوط ترین بحری قوت بنا رہا ہے اور نئی آبدوزیں بھی شامل کی جا رہی ہیں۔
دوسری جانب امریکی وزرائے دفاع اور بحریہ نے بھی منصوبے کو ملکی سلامتی اور عالمی امن کے لیے اہم قرار دیا۔

