امریکی وزیر برائے ہوم لینڈ سیکیورٹی کرسٹی نوئم نے کہا ہے کہ وینزویلا کے صدر نکولس مدورو اب مزید اقتدار میں نہیں رہ سکیں گے۔ ان کے مطابق امریکا مدورو حکومت کی مبینہ غیرقانونی سرگرمیوں کو برداشت نہیں کرے گا، جس کا عندیہ وینزویلا کے قریب تیل بردار جہازوں کو روکے جانے سے بھی ملتا ہے۔
دوسری جانب روس نے امریکی اقدامات پر اعتراض کرتے ہوئے وینزویلا کی خودمختاری کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کا کہنا ہے کہ ماسکو وینزویلا کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

