بھارتی شہر حیدرآباد میں ایک شخص کی باتھ روم میں اچانک موت کا دعویٰ جھوٹا ثابت ہو گیا۔ پولیس تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ 45 سالہ شخص کو اس کی بیوی نے اپنے آشنا اور ایک ساتھی کی مدد سے قتل کیا۔
پولیس کے مطابق مقتول کا اپنی اہلیہ کے ناجائز تعلقات پر اکثر جھگڑا رہتا تھا۔ قتل کے بعد بیوی نے دل کا دورہ قرار دے کر اہلِ خانہ اور پولیس کو گمراہ کرنے کی کوشش کی، تاہم لاش پر زخموں کے نشانات نے شبہ پیدا کر دیا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج اور شواہد کی بنیاد پر تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، جنہوں نے دورانِ تفتیش قتل کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔

