گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ملک کا آئین تمام شہریوں کو بغیر کسی امتیاز کے برابر حقوق فراہم کرتا ہے۔
گورنر ہاؤس میں کرسمس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مسیحی برادری کے کردار کو قابلِ قدر قرار دیا۔ اس موقع پر کرسمس کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا۔
بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں گورنر نے واضح کیا کہ جیلوں سے باہر آ کر قانون شکنی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

