موٹر وے ایم فائیو پر ظاہر پیر کے قریب ایمبولینس اور بس کے درمیان تصادم ہوا، جس میں ایمبولینس کا ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔
موٹر وے پولیس کے مطابق حادثے میں تین افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ایمبولینس کراچی سے مظفرگڑھ میت لے جا رہی تھی۔

