غزہ میں بھوک اور غذائی قلت کے باعث مزید 15 فلسطینی جان کی بازی ہار گئے، جن میں 4 بچے بھی شامل ہیں۔ اب تک غذائی قلت سے ہلاکتوں کی تعداد 101 ہو چکی ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے صورتحال کو تباہ کن قرار دیا ہے۔
ادھر مغربی کنارے میں اسرائیلی جارحیت اور خوراک کی بندش کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج کیا گیا، مظاہرین نے بچوں کو بھوک سے بچانے کا مطالبہ کیا۔

