امریکی سماجی کارکن چارلی کرک کی اہلیہ، ایرکا کرک نے اپنے شوہر کے قاتل کو معاف کرنے کا اعلان کیا۔ اریزونا میں اُن کی یاد میں منعقدہ تقریب میں 60 ہزار سے زائد افراد شریک ہوئے، جہاں ایرکا نے جذباتی خطاب کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ چارلی کرک کا مقصد نوجوانوں کی زندگیاں سنوارنا اور نفرت کو محبت سے بدلنا تھا، اسی لیے میں بھی قاتل کو معاف کرتی ہوں۔ تقریب کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت کئی شرکاء کی آنکھیں بھر آئیں۔
یاد رہے کہ چارلی کرک کو 10 ستمبر کو یوٹاہ یونیورسٹی میں ایک عوامی مباحثے کے دوران فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔
