وزیراعظم شہباز شریف آج سے 26 ستمبر تک اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہوں گے۔ دفتر خارجہ کے مطابق وہ اعلیٰ سطح کی تقریبات اور خصوصی اجلاسوں میں بھی شرکت کریں گے۔ اس دوران ان کی عالمی رہنماؤں، اقوام متحدہ کے حکام اور اسلامی ممالک کے سربراہان کے ہمراہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات بھی متوقع ہے۔
