امریکا نے برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا سمیت دیگر ممالک کی جانب سے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کو نمائشی اقدام قرار دیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق واشنگٹن کی ترجیح سنجیدہ سفارت کاری، اسرائیل کی سلامتی اور یرغمالیوں کی رہائی ہے، جبکہ خطے کا پائیدار امن حماس کے بغیر ممکن ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا نے فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کیا تھا۔ تینوں ممالک نے اس فیصلے کو دو ریاستی حل کی عالمی کوششوں کا حصہ قرار دیا اور واضح کیا کہ حماس کا مستقبل میں فلسطینی حکمرانی یا سیکیورٹی میں کوئی کردار نہیں ہوگا۔
