سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ہی محکمۂ انصاف سے 230 ملین ڈالر ہرجانے کی ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ نے یہ رقم اُن تحقیقات کے بدلے میں مانگی ہے جو ماضی میں اُن کے خلاف کی گئیں۔
انہوں نے 2023 اور 2024 میں شکایات دائر کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ محکمۂ انصاف نے اُن کے حقوق کی خلاف ورزی کی۔
ماہرین کے مطابق یہ امریکی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ کسی صدر نے اپنے ہی ادارے سے اتنی بڑی رقم کا ہرجانہ مانگا ہے۔
ٹرمپ کا محکمۂ انصاف سے 230 ملین ڈالر ہرجانے کا مطالبہ

