بھارت نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھول دیا ہے۔
یہ فیصلہ افغان وزیرِ خارجہ امیر خان متقی کے بھارت دورے کے بعد ہوا، جس میں اتفاق ہوا کہ بھارتی تکنیکی مشن کو سفارتخانے کا درجہ دیا جائے گا۔
بھارت جلد اپنے مشن کے سربراہ کو چارج ڈی افیرز مقرر کرے گا، جبکہ طالبان حکومت نومبر تک دو سفارت کار نئی دہلی بھیجے گی۔
واضح رہے کہ بھارت نے 2021 میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد اپنا سفارتخانہ بند کر دیا تھا۔
بھارت کا کابل میں سفارتخانہ دوبارہ فعال

