کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد نے 2025 کے امدادی منصوبوں کے تحت پاکستان، افغانستان اور ترکیہ میں ضرورت مند افراد میں امدادی سامان تقسیم کیا۔
پاکستان میں سندھ اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں 4 ہزار سے زائد غذائی پیکٹ، خیمے اور سلِیپنگ بیگز تقسیم کیے گئے جن سے 30 ہزار سے زیادہ سیلاب متاثرین نے فائدہ اٹھایا۔
افغانستان میں کابل کے علاقے میں 101 غذائی پیکٹ تقسیم کیے گئے، جب کہ ترکیہ میں مصنوعی اعضا کی فراہمی اور فزیوتھراپی سیشنز پر مشتمل طبی منصوبہ مکمل کیا گیا۔
یہ تمام اقدامات سعودی عرب کے عالمی سطح پر انسانی خدمت کے عزم کا تسلسل ہیں۔

