بھارتی فلم ساز رام گوپال ورما کو غزہ میں اسرائیلی حملوں پر غیر ذمہ دارانہ تبصرہ کرنے پر سخت تنقید کا سامنا ہے۔
انہوں نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر لکھا کہ “بھارت میں صرف ایک دن دیوالی ہوتی ہے، مگر غزہ میں روز دیوالی ہے”، جس پر صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔
سوشل میڈیا صارفین اور شخصیات نے اس بیان کو مظلوم فلسطینیوں کی توہین اور انسانیت سے عاری مذاق قرار دیا۔
پاکستانی صحافی فیضان لکھانی اور بھارتی سماجی کارکن راکھی تریپاٹھی سمیت متعدد افراد نے ورما کے طرزِ بیان کو شرمناک اور غیر اخلاقی قرار دیا۔
تاہم افسوسناک طور پر، ان کی اس متنازع پوسٹ کو بعض انتہا پسند حلقوں سے پذیرائی بھی ملی۔c
غزہ پر غیر حساس تبصرے پر رام گوپال ورما سوشل میڈیا پر آڑے ہاتھوں

