راولپنڈی میں جاری دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن جنوبی افریقہ کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔
مہمان ٹیم نے دن کا آغاز 4 وکٹ پر 185 رنز سے کیا، تاہم آصف آفریدی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے مسلسل کامیابیاں حاصل کیں۔
جنوبی افریقہ کی پانچویں، چھٹی اور ساتویں وکٹیں تیزی سے گریں، تینوں شکار آصف آفریدی کے حصے میں آئے، جبکہ نعمان علی نے آٹھویں وکٹ حاصل کی۔
جنوبی افریقہ نے اسکور 285 رنز تک پہنچا دیا ہے۔ اس سے قبل پاکستان پہلی اننگز میں 333 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی، جس میں شان مسعود، سعود شکیل اور عبداللّٰہ شفیق نمایاں رہے۔
دوسرا ٹیسٹ: آصف آفریدی کی شاندار بولنگ، جنوبی افریقہ کی پہلی اننگز جاری

