پاکستانی اسپنر آصف آفریدی نے انگلینڈ کے چارلس میریٹ کا 92 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔
راولپنڈی ٹیسٹ کے دوران 38 سال 299 دن کی عمر میں ڈیبیو پر 5 وکٹیں لے کر وہ سب سے معمر بولر بن گئے جنہوں نے اپنے پہلے ہی میچ میں یہ کارنامہ انجام دیا۔
اس سے قبل چارلس میریٹ نے 1933 میں 37 سال 332 دن کی عمر میں یہ ریکارڈ قائم کیا تھا۔
آصف آفریدی کو جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں موقع دیا گیا تھا، جسے انہوں نے شاندار انداز میں یادگار بنا دیا۔
آصف آفریدی نے 92 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا، ڈیبیو پر 5 وکٹیں لینے والے معمر ترین کھلاڑی بن گئے

