ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں بھارت میں میچز کھیلنے سے متعلق غیر یقینی صورتحال پر بنگلادیش حکومت نے کھلاڑیوں سے براہِ راست مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں بنگلادیش کے اسپورٹس ایڈوائزر ڈاکٹر آصف نذرل نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو ملاقات کے لیے طلب کر لیا ہے۔
میڈیا کے مطابق آج ہونے والی ملاقات میں کھلاڑیوں کو موجودہ حالات سے آگاہ کیا جائے گا جبکہ ورلڈ کپ میں شرکت یا عدم شرکت کے حوالے سے ان کی رائے بھی لی جائے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ حکومت اپنی پوزیشن بھی واضح کرے گی اور بحران سے نکلنے کے ممکنہ حل پر تبادلہ خیال ہوگا۔
اطلاعات کے مطابق کچھ کھلاڑی اس معاملے کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کے حق میں ہیں۔ واضح رہے کہ آئی سی سی نے خبردار کیا ہے کہ اگر بنگلادیش بھارت نہیں جاتا تو اس کی جگہ کسی دوسری ٹیم کو شامل کیا جا سکتا ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026: بنگلادیشی کھلاڑیوں سے مشاورت کا آغاز
