ماہرین کا کہنا ہے کہ فضائی آلودگی اور اسموگ نہ صرف سانس کے نظام بلکہ جوڑوں کے لیے بھی نقصان دہ ہیں۔ ہوا میں موجود باریک ذرات (PM 2.5) خون میں شامل ہو کر جسم میں سوزش پیدا کرتے ہیں، جس کا اثر خاص طور پر کندھوں اور کولہوں پر پڑتا ہے۔
اس کے نتیجے میں جوڑوں میں درد، اکڑن اور حرکت میں کمی بڑھ جاتی ہے اور طویل مدت میں آسٹیو آرتھرائٹس کے خطرات میں اضافہ ہوتا ہے۔ شہری علاقوں میں رہنے والے، عمر رسیدہ افراد اور گٹھیا کے مریض زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔
احتیاط کے لیے ماہرین تجویز کرتے ہیں کہ اسموگ والے دن زیادہ باہر نہ جائیں، پانی کا استعمال بڑھائیں، سوزش کم کرنے والی غذائیں کھائیں، اور ہلکی ورزش، اسٹریچنگ یا یوگا جاری رکھیں۔

