صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں ایشیا کپ کی کامیاب میزبانی پر اے سی سی ٹیم کی تعریف کی گئی۔ اجلاس میں ایشیائی ممالک کے لیے جدید ہائی پرفارمنس کرکٹ سنٹرز کے قیام کی منظوری دی گئی، جس سے کرکٹ کی ترقی میں مدد ملے گی۔ اجلاس میں مختلف ممالک کے کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے۔

