پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے آسٹریلیا میں ایک ننھے مداح کے لیے یادگار لمحہ بنا دیا۔ ملاقات کے دوران بابر نے اپنا بیگ کھول کر دستانے بچے کو تحفے میں دیے اور اسے زندگی انجوائے کرنے کا مشورہ دیا۔ یہ دل چھو لینے والا منظر ویڈیو کی صورت میں سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا۔ شائقین نے بابر کے اس عمل کو کھیل کے میدان سے باہر بھی ان کی شاندار مثال قرار دیا۔

