ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران پر دوبارہ حملے کے امکان کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا اور ملک اس صورتحال کے لیے پہلے سے زیادہ تیار ہے۔ روسی میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ایران جنگ نہیں چاہتا، تاہم دفاع کے لیے مکمل تیاری ہی امن کی ضمانت ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ماضی کی جارحیت دہرانے سے مخالفین کو کوئی مختلف نتیجہ نہیں ملے گا۔ دوسری جانب امریکی رپورٹس کے مطابق اسرائیل ایران کے میزائل پروگرام پر تشویش رکھتا ہے اور ممکنہ حملے کے معاملے پر امریکا سے مشاورت کا خواہاں ہے۔

