کشمیری پنڈت خاتون اور سماجی کارکن دیپیکا پشکرناتھ کا کہنا ہے کہ کشمیری پنڈتوں کی وادی سے نقل مکانی کسی سازش کا نتیجہ تھی، نہ کہ مسلمانوں کی کارروائی۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت نے آرٹیکل 370 ختم کر کے کشمیریوں کی شناخت کو نقصان پہنچایا اور دانستہ طور پر ایسے حالات پیدا کیے گئے جن سے ہندو اور مسلمان آمنے سامنے آئے۔ ان کے مطابق پنڈتوں کی ہجرت کو مسلمانوں سے جوڑنا حقیقت کے خلاف اور دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے۔

