غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، تازہ فائرنگ کے واقعات میں ایک بچے سمیت دو فلسطینی شہید ہو گئے۔ عرب میڈیا کے مطابق بمباری سے متاثرہ خستہ حال عمارتیں گرنے کے باعث مزید چار افراد جان سے گئے۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جنگ بندی کے بعد اب تک درجنوں تباہ شدہ عمارتیں منہدم ہو چکی ہیں، جن سے جانی نقصان میں اضافہ ہوا۔ ادھر اسرائیلی حکومت نے مغربی کنارے میں نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کی بھی منظوری دے دی ہے۔

