سپر ہائی وے پر پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں تین گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ حادثے کے دوران نوری آباد تھانے کے ایس ایچ او کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔ پولیس حکام کے مطابق موقع پر نامناسب رویے پر ایس ایچ او کو معطل کر کے ان کے خلاف تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، جبکہ جاں بحق شخص کی لاش اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

