چیف میٹرولوجسٹ سندھ امیر حیدر کے مطابق کراچی میں کل سے موسم ٹھنڈا ہونا شروع ہو جائے گا، تاہم آئندہ دس دن تک بارش یا دھند کی کوئی توقع نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ دسمبر کے آخری دنوں میں شہر کا موسم خوشگوار رہے گا جبکہ جنوری کے ابتدائی دو ہفتوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ درجہ حرارت 12 سے 14 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

