بلوچستان کے علاقے تفتان میں توزگی کے مقام پر آئل ٹینکر اور ایک گاڑی کے درمیان شدید تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں 9 افراد موقع پر جان سے گئے جبکہ 10 زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے تمام افراد افغان شہری تھے جو غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہوئے تھے۔ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد افغان حکام کے حوالے کیا جائے گا۔

