سندھ کے ضلع گھوٹکی کے علاقے خانپور مہر میں رشتے کے معاملے پر فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق متاثرہ افراد صلح کی نیت سے مخالف فریق کے گھر پہنچے تھے جہاں ان پر اچانک فائرنگ کر دی گئی۔ لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ واقعے میں ملوث ملزمان فرار ہو گئے، جن کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔

