سعودی محکمہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں خواتین کی کل تعداد 98 لاکھ ہے جن میں سے 60 فیصد سے زیادہ کی عمریں 29 سال سے کم ہیں۔
رپورٹ “سعودی خاتون 2024” کے مطابق 35.7 فیصد خواتین کی عمر 15 سے 34 سال اور 17.6 فیصد خواتین کی عمر 20 سے 24 سال کے درمیان ہے، جبکہ 60 برس یا اس سے زائد عمر کی خواتین صرف 6.2 فیصد ہیں۔
اعدادوشمار میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سعودی خواتین کی لیبر مارکیٹ میں شراکت 36 فیصد اور ملازمت حاصل کرنے والی خواتین کی شرح 31.8 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
