راچی میں بارش کے دوران نیلی ساڑھی میں تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے پر اداکارہ حرا مانی پر مداحوں نے کڑی تنقید کی ہے۔
اداکارہ نے بارش کا لطف اٹھاتے ہوئے تصاویر کے ساتھ ایک شاعرانہ کیپشن لکھا، تاہم صارفین نے کہا کہ ملک میں سیلاب اور بارشوں سے عوام پریشان ہیں اور ایسے وقت میں فوٹوشوٹ غیر سنجیدگی کا تاثر دیتا ہے۔
کئی صارفین نے مشورہ دیا کہ وہ زیادہ باوقار انداز اپنائیں اور بھارتی اداکاراؤں کی نقل سے گریز کریں، جبکہ بعض نے کہا کہ ایسی پوسٹس ان کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔
