پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر سید محسن گیلانی نے کہا ہے کہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار نولبرٹو سولانو جیسے عالمی شہرت یافتہ کوچ کا تقرر ہوا ہے، جس سے قومی ٹیم اور مقامی کوچز دونوں کو سیکھنے کا بہترین موقع ملے گا۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گیلانی نے بتایا کہ فیفا اور اے ایف سی نے پاکستان فٹبال کی ترقی کے لیے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔
ہیڈ کوچ نولبرٹو سولانو نے کہا کہ یہ ذمہ داری ان کے لیے بڑا چیلنج ہے، مگر قومی کھلاڑیوں میں موجود ٹیلنٹ اور جذبہ حوصلہ افزا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت توجہ انڈر 23 اسکواڈ پر ہے اور ٹیم پوری محنت کے ساتھ میدان میں اترے گی۔
