برطانیہ کے بڑے ایئرپورٹس پر سواری ڈراپ کرنے کی فیس میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔ گیٹوک، برسٹل، لیڈز بریڈفورڈ اور ساؤتھ ہیمپٹن جیسے ہوائی اڈوں پر چند منٹ کی پارکنگ پر بھی مسافروں کو 5 سے 7 پاؤنڈ ادا کرنا پڑ رہے ہیں۔
لندن ہیتھرو، ایڈنبرا، برمنگھم اور لیورپول نے بھی 10 سے 20 منٹ کی پارکنگ کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔ تحقیق کے مطابق مانچسٹر اور لندن لوٹن سب سے مہنگے ہیں جہاں فی منٹ بھی ادائیگی کرنی پڑتی ہے۔
آر اے سی کے مطابق یہ فیسیں غیرمعمولی طور پر زیادہ ہیں، جبکہ یورپ کے بیشتر ایئرپورٹس پر ایسی کوئی فیس نہیں لی جاتی۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد ٹریفک، شور اور آلودگی کو کم کرنا ہے۔

