سوات کے خوازہ خیلہ میں مبینہ طور پر ایک استاد کے تشدد سے 14 سالہ طالبعلم فرحان جان کی بازی ہار گیا۔ اسے زخمی حالت میں اسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کی۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے مدرسے کے دو اساتذہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ تفتیش جاری ہے اور حکام کا کہنا ہے کہ مجرموں کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔

