اداکارہ کومل عزیز خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے فیملی کے دباؤ اور ذاتی ذہنی سکون کے لیے اداکاری چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔
ایک نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ گھر والے شوبز میں ان کے کام سے خوش نہیں تھے، اسی وجہ سے اختلافات بھی پیدا ہوئے۔
کومل کا کہنا تھا کہ تھراپی اور مینٹل ہیلتھ سیشنز کے بعد انہیں احساس ہوا کہ اداکاری چھوڑنا ہی بہتر فیصلہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب وہ اپنی زندگی سے مطمئن ہیں اور مکمل طور پر اپنے فیشن برانڈ “Omal by Komal” پر توجہ دے رہی ہیں۔
کومل عزیز خان نے اداکاری چھوڑنے کی اصل وجہ بتا دی

