پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سابق کپتان مصباح الحق کو ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز انٹرنیشنل مقرر کرنے پر غور کر رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ اس عہدے کے لیے سابق ٹیسٹ یا ون ڈے کرکٹر ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ پاک بھارت تنازع کے بعد موجودہ ڈائریکٹر عثمان واہلہ کو معطل کیا گیا تھا۔
مصباح الحق کیلئے پی سی بی میں اہم عہدے کا امکان
