مس یونیورس پاکستان روما ریاض نے تھائی لینڈ میں پریلیمنری راؤنڈ مکمل کرنے کے بعد پاکستانی پرچم اوڑھ کر ملک سے اپنی محبت کا بھرپور اظہار کیا۔ انہوں نے انسٹاگرام پر پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اُن کی دعاؤں اور سپورٹ نے ہر مرحلے پر ہمت دی۔
روما ریاض کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہر قدم پر پاکستان کی ثقافت، روایت اور شناخت کو اپنے ملبوسات کے ذریعے دنیا کے سامنے پیش کیا۔ بُرکینی سے لے کر نیشنل کاسٹیوم اور پریلیمنری گاؤن تک، ہر لباس پاکستان کی مذہبی و ثقافتی خوبصورتی کی نمائندگی کرتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ان کے لیے یہ سفر بہترین کارکردگی سے زیادہ ہمت اور اپنے وطن کی اصل تصویر دنیا کو دکھانے کا سفر تھا۔ رنگت پر ہونے والی تنقید کے باوجود انہوں نے اس لمحے کو اپنی زندگی کا سب سے فخر کا لمحہ قرار دیا۔

