پاکستان سپر لیگ نے اعلان کیا ہے کہ دو نئی فرنچائزز کی نیلامی 6 جنوری 2026 کو ہوگی، جس کے ساتھ لیگ کی توسیع کے عمل میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔
پی ایس ایل کی جانب سے چھ ممکنہ شہروں کی فہرست جاری کی گئی ہے جن میں فیصل آباد، راولپنڈی، حیدرآباد، سیالکوٹ، مظفرآباد اور گلگت شامل ہیں۔
لیگ حکام کے مطابق صرف وہی درخواست گزار نیلامی میں حصہ لے سکیں گے جو ٹیکنیکل معیار پر پورا اتریں گے۔ سی ای او سلمان نصیر نے کہا کہ پی ایس ایل دنیا کی نمایاں ٹی ٹوئنٹی لیگز میں اپنی جگہ مضبوط کر رہی ہے۔
اس سے قبل پی سی بی نے عالمی سطح پر نئی ٹیموں کے لیے بولیاں طلب کی تھیں، جن کے ٹیکنیکل پروپوزل جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 دسمبر رکھی گئی ہے۔

