نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے اعتراف کیا ہے کہ طالبان کی جانب سے حملے کے بعد وہ شدید ذہنی دباؤ اور دیگر ذہنی مسائل سے گزریں۔ اپنی کتاب “Finding My Way” کی تشہیری گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ ماضی میں وہ خود بھی ذہنی صحت کی اہمیت کو کم سمجھتی تھیں، لیکن ذاتی تجربات نے انہیں اس موضوع کی حساسیت کا احساس دلایا۔
ملالہ کا کہنا تھا کہ وہ چاہتی ہیں کہ ان کی کتاب ذہنی صحت کے بارے میں آگاہی بڑھانے اور لوگوں کو اس موضوع کو سنجیدگی سے لینے میں مدد کرے۔

