فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہا ہے کہ دھمکیوں اور دباؤ کی پالیسی کے سامنے نہیں جھکنا چاہیے اور غنڈہ گردی کے مقابلے میں باہمی احترام کو ترجیحدینی چاہیے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم سے خطاب کرتے ہوئے میکرون نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیرف دھمکیوں پر تنقید کی اور کہا کہ دنیا کو ترقی اور استحکام کی ضرورت ہے جبکہ سامراجی سوچ ایک بار پھر ابھر رہی ہے۔
انہوں نے نیٹو کو کمزور ادارہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اتحاد میں ہم آہنگی کا فقدان ہے اور تقسیم کے بجائے مشترکہ نظام کو مضبوط بنانا ہوگا۔ میکرون نے یہ بھی واضح کیا کہ اجلاس کے دوران وہ صدر ٹرمپ سے ملاقات کا ارادہ نہیں رکھتے۔
فرانسیسی صدر: دھونس اور دباؤ کی سیاست قبول نہیں
