اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر کی مبینہ گمشدگی پر ان کے اسٹائلسٹ دانش مقصود نے نئے انکشافات کیے ہیں۔
دانش کا کہنا ہے کہ آخری بار ان کی بات اکتوبر 2024 میں ہوئی، اس کے بعد اداکارہ کا واٹس ایپ ایکٹو دکھائی دیتا رہا، لیکن پیغامات کبھی نہ پڑھے گئے۔
انہوں نے بتایا کہ کئی بار کوششوں کے باوجود رابطہ نہ ہونے پر 5 فروری کو سوشل میڈیا پر گمشدگی کی پوسٹ کی، جس کے بعد اداکارہ کا واٹس ایپ ڈی پی اور لاسٹ سین بھی غائب ہو گیا۔
ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق معاملے کی مزید چھان بین شروع کر دی گئی ہے۔

