پنجاب میں مون سون کا چوتھا سلسلہ آج سے شروع ہو رہا ہے، جو 25 جولائی تک جاری رہے گا۔ محکمہ پی ڈی ایم اے کے مطابق یہ سپیل پہلے کی نسبت زیادہ شدت کا ہوگا۔
لاہور، راولپنڈی، مری، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، فیصل آباد، ملتان اور جنوبی پنجاب کے کئی اضلاع میں شدید بارشوں کی پیشگوئی ہے۔ دریائے سندھ، چناب، راوی اور جہلم میں پانی کی سطح بلند ہو رہی ہے، جبکہ تونسہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب آ چکا ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے تمام ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا ہے اور نشیبی علاقوں سے پانی نکالنے، مشینری کی تعیناتی اور ڈسپوزل سٹیشنز کو فعال رکھنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ دفعہ 144 کا نفاذ بھی سختی سے کرنے کا حکم دیا گیا ہے تاکہ ممکنہ خطرات سے نمٹا جا سکے۔

