ممبئی ہائی کورٹ نے 2006 کے ٹرین دھماکوں کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا، جس میں عدالت نے ثبوتوں کی عدم موجودگی پر 12 میں سے 11 ملزمان کو بری کر دیا۔ ایک ملزم دورانِ اپیل وفات پا چکا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ان میں سے 11 افراد کو جلد جیل سے رہا کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ دھماکوں میں 189 افراد جاں بحق اور 800 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

