پی ٹی آئی کے ناراض امیدوار خرم ذیشان کا کہنا ہے کہ ان کی جدوجہد کا مقصد سینیٹر بننا نہیں بلکہ اشرافیہ کی بالادستی کو چیلنج کرنا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ جیت چکے ہیں کیونکہ انہوں نے طاقتور حلقوں کی خفیہ تقسیم کو بےنقاب کیا۔
خرم ذیشان نے بانی پی ٹی آئی سے سیکھے گئے اصولوں کو دہراتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پارٹی دشمنوں سے ہاتھ ملانے سے انکار کیا، اور اصل جیت نظریے کی ہے۔
واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے 5 ناراض امیدواروں میں سے صرف خرم ذیشان میدان میں باقی رہ گئے ہیں۔
سینیٹر بننا مقصد نہیں، اشرافیہ کا غرور توڑنا تھا: خرم ذیشان
