ماہرین امراضِ قلب کا کہنا ہے کہ دن کا آغاز چند مثبت عادات سے کیا جائے تو دل کو مضبوط اور صحت مند رکھا جا سکتا ہے۔ صبح اٹھتے ہی پانی پینا خون کی روانی بہتر بناتا ہے، جبکہ فائبر، پھل، سبزیاں اور کم چکنائی والی غذا دل کی صحت کے لیے مفید ہے۔
روزانہ ہلکی ورزش یا یوگا نہ صرف ذہنی دباؤ کم کرتا ہے بلکہ بلڈ پریشر اور دل کی بیماریوں کے خطرات بھی گھٹاتا ہے۔ اسی طرح صبح کے وقت چند منٹ دھوپ میں رہنے سے وٹامن ڈی کی مقدار میں بہتری آتی ہے، جو دل کے لیے نہایت اہم ہے۔

