سعودی عرب کے علاقے بدر الجنوب میں تین سو سال پرانا تاریخی واچ ٹاور “قصبہ المضمار” آج بھی اپنی اصل حالت میں موجود ہے۔ مٹی اور گارے سے بنا یہ سات منزلہ مینار، وادی بدر الجنوب کے قدیمہ گاؤں میں واقع ہے، جہاں دائرے کی شکل میں قدیم طرز کے مکانات بھی موجود ہیں۔
اس کا مقصد ماضی میں بستی اور کھیتوں کی نگرانی رہا ہوگا۔ قریب ہی القہرہ پہاڑ اور دیگر تاریخی عمارات جیسے القشلہ قلعہ اور الثغر محل بھی موجود ہیں، جو سعودی عرب کے ابتدائی دور کی یاد دلاتے ہیں۔
