طبی ماہرین کے مطابق خواتین میں دل کے دورے کی علامات مردوں سے مختلف اور اکثر غیر واضح ہوتی ہیں، جس کے باعث بروقت تشخیص نہ ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ہارٹ اٹیک سے پہلے خواتین کو سینے میں درد، بے سکونی، گردن، جبڑوں، ہاتھ یا کمر میں اچانک درد، پیٹ میں دباؤ یا جلن، متلی، سانس کا رک رک کر آنا اور غیر معمولی تھکن کا سامنا ہو سکتا ہے۔
ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ایسی علامات کو معمولی نہ سمجھا جائے، بلکہ فوری معالج سے رجوع کیا جائے، کیونکہ یہ علامات دل کے مہلک دورے کی پیشگی نشانیاں ہو سکتی ہیں۔

