ریاض ریجن میں ثرمدا-القصب روڈ پر ایک حادثے کے دوران گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی جس میں 16 سالہ لڑکا ٹانگ فریکچر کے باعث پھنس گیا۔ اسی دوران مقامی شہری عبدالرحمن ابراہیم الفضل نے جان کی پرواہ کیے بغیر آگ کے شعلوں میں گھرے لڑکے کو باہر نکال کر موت کے منہ سے بچا لیا۔
عینی شاہدین نے اس واقعے کو فلمی منظر قرار دیا جبکہ القاسم سینٹر کے چیئرمین نے الفضل کو بہادری پر اعزاز سے نوازا۔
